تربت سے کو ئٹہ جانے والی لانگ مارچ کے شرکاءقلات پہنچ گئے
قلات: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے گلزار دوست کی قیادت میں تربت سے کو ئٹہ جانے والی لانگ مارچ کے شرکاءقلات پہنچ گئے وہ آج بروز منگل کوئٹہ کے لیئے روانہ ہونگے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے احتجاج کرینگے تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے تربت سے کوئٹہ جانے والے گلزار دوست کی قیادت میں لانگ مارچ کے شرکاءرات قلات میں مقامی ریسٹ ہاﺅس میں قیام کے بعد منگل کے روز صبح کوئٹہ روانہ ہونگے لانگ مار چ کے شرکا ءمیں محمد یعقوب بلوچ محمد زبیر آسکانی بلوچ اور عبدالسلام بلوچ شامل ہیں
Load/Hide Comments


