کپاس کی آئندہ فصل 2022ءسے 2023 ءکیلئے مداخلتی قیمت کی سمری تیار
اسلام آ باد (انتخاب نیوز ) کپاس کی آئندہ فصل 2022 سے 2023 کیلئے مداخلتی قیمت کی سمری تیار کر لی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد مداخلتی قیمت کی سمری تیار کی گئی جس میں کپاس کی مداخلتی قیمت 5700 روپے 40 کلو گرام مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ مداخلتی قیمت کے تحت کپاس کی20 لاکھ گانٹھیں خریدنے کا ہدف پورا کیا جائے گا، اس سمری کی منظوری کیلئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔ مداخلتی قیمت سے کپاس کی پیداوار10 فیصد تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، کاٹن پرائس ریویو کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ مداخلتی قیمت سے کاشتکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا اور کپاس کے کاشتکاروں کو ممکنہ استحصال سے بچانے میں مدد ملے گی۔
Load/Hide Comments


