ملک کا سیاسی، آئینی اور اقتصادی بحران نئے انتخابات پر ہی ختم ہو گا ،مولانا غفور حیدری
کراچی :جمعیت علماءاسلام کے سیکریٹری جنرل وپی ڈی ایم کے رہنماءمولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی، آئینی اور اقتصادی بحران نئے انتخابات پر ہی ختم ہو گا،تحریک اعتماد کے بعد سلیکٹڈ عمران نیازی اوراس کی ٹیم بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی دھمکی ان کی شکست کا واضح ثبوت ہے، تحریک عدم اعتماد پر 172 سے زیادہ ارکان حمایت کریں گے،وزیراعظم عمران نیازی چند دنوں کے مہمان ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ وقت کی ضرورت اور پاکستان کے مفاد میں ہے، اپوزیشن کا اتفاق و اتحاد ملکی مفاد کے عین مطابق ہے جسے عوامی تائید و حمایت حاصل ہے،پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں،ریاست مدینہ طرز حکومت کی دعویدار موجودہ حکومت جس طرح نظریہ پاکستان اور دینی اقدار کو مسخ کردی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے علماءمشائخ کی نمائندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈ ریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے ٹیلیفونک گفتگوکے دوران کیا۔گفتگومیں باہمی امور سمیت وطن عزیز کے موجودہ سیاسی،داخلی،خارجی اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،اس موقعہ پر جمعیت علماءاسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدا لغفور حیدری نے ملک بھر کے علماءمشائخ کی نمائندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈ ریشن آف پاکستان کی جانب 23 مارچ کو PDMکے لانگ مارچ کی حمایت اور بھر پور شرکت کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ءاللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں صوفیاءکرام نے ہمیشہ امن، محبت اور پیار کا درس دیا اللہ کی یاد میں زندگیاں گزارنے والوں کے مزارات بھی روشنیاں لٹاتے رہتے ہیں قیصر و کسری کا نام لیوا کوئی نہیں مگر حضور کے غلاموں کے مزارات آج بھی محبتوں کا مرکز ہیں،انہوں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔


