تاجروں کا پشتون قومی جرگہ کی کمیٹی میں نمائندگی دینے کا مطالبہ
کوئٹہ :بلوچستان میں تاجروں کو درپیش مسائل پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے بنو جرگے میں تاجروں کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تاجروں کی روزگار کا دار مدار باڈروں پر ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چمن اور تفتان باڈر پر تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان میں فیکٹریاں نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے روزگار باڈر پر لیکن تفتان اور چمن بارڈر پر تاجروں پر مختلف طریقوں سے روزگار کے دروازے بند کردیا ہے پاک افغان باڈر پر آمد و رفت میں چمن کے مقامی لوگوں تاجروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے ہم جرگے کے معتبرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل اپنی مطالبات میں شامل کریں دوسری مطالبہ افغان مہاجرین جو یہاں آئے ہیں انکو سہولیات مہیا کریں تیسری مطالبہ پشتون قومی جرگے کی کمیٹی میں تاجروں کو نمائندگی دی جائے تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں تاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ٹیکسوں کی بھر مار سے تاجر نان شبینہ کی محتاج ہوگئی آخر میں پشتون قومی جرگہ کی کامیابی پر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی،نواب ایاز خان جوگیزئی اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔


