شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، میزائل فضا میں تباہ ہوگیا

سیول (آئی ا ین پی ) شمالی کوریا نے مشتبہ طور پرایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو بظاہر فائر کیے جانے کے فوری بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سونان کے علاقے سے ایک نامعلوم پروجیکٹائل فائر کیا۔ جاپانی میڈیا نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔ اس ناکام تجربے سمیت شمالی کوریا رواں برس اب تک میزائلوں کے 10 تجربات کر چکا ہے۔ مبصرین کے مطابق تازہ تجربہ اصل میں ہوواسونگ 17 میزائل کا تھا۔ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جوہری اور میزائل تجربات کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں