بلوچستان اسمبلی انتظامیہ کی سیکورٹی اہلکاروں کیلئے ہدایات جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی انتظامیہ نے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے ہدایات جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے حوالیہ خطرے کے پیش نظر صوبہ بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں شدید سیکورٹی خطرات لاحق ہیں چونکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹری و ایم پی ایز ہاسٹل انتہائی اہم اور حساس ترین نوعیت کا حامل ادارہ ہے اس ضمن میں قانون نافذ کرنے ولاے اداروں کی جانب سے باقاعدہ تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گ یا ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ استقبالیہ کلرکس، سیکورٹی پر مامور آفیسران و اہلکاران بالخصوص سیکنڈ اور نائٹ شفت پر مامور سیکورٹی اہلکاران اکثر اوقات حاضر لگا کر اپنی جائے تعیناتی سے غائب رہتے ہیں جو کہ غفلت کی انتہاءہے لہٰذا آپ تمام ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی ایز ہاسٹل کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی خاطر کسی کو بھی بغیر جامہ تلاشی ،چیکنگ کے اسمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی ایز ہاستل کے اندر داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی غیر متعلقہ شخص اور پرائیویٹ گاڑیوں کو اندر آنے کی اجازت ہے ا سمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی ایز ہاسٹل کے تمام ان گیٹ،بیریر بند رکھے جائیں سیکرٹری ہذا میں باہر تمام محکموں کے آفیسران واہلکاران کی شناخت کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ کی اجازت ہوگی اور آنے والے اجلاس کے دوران بھی مذکورہ بالا ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کو یقینی بنا یا جاسکے لہٰذ اآئندہ اگر دوران چیکنگ گیٹ پر تعینات استقبالیہ کلرکس اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کسی بھی اہلکار کو جائے تعیناتی پر حاضر نہ پا یا گیا تو اس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہے اور ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروز سوموار مورخہ 21مارچ 2022کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں