وزیراعلیٰ بلوچستان نے سپنی روڈ تا سمنگلی روڈ زیر تعمیر لنک روڈ کا معائنہ کیا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے تحت سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبے اور سپنی روڈ تا سمنگلی روڈ زیر تعمیر لنک روڈ کا معائنہ کیا جہاں انہیں منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سڑک کی کل لمبائی ساڑھے چھ کلومیٹر ہے جسے سرپل سمنگلی روڈ سے یونیورسٹی تک تین رویہ بنایا جائے گا، منصوبے کا تخمینہ لاگت 1660ملین روپے ہے، منصوبہ اس سال ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ سپنی لنک روڈ کا ایک پورشن اس سال اپریل تک مکمل ہوگا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے ان کی معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں