پیرا میڈیکس کو سیکورٹی خدشات کے باعث ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

کوئٹہ(انتخاب نیوز) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے ایک بیان میں تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی الرٹ کے موقع پر ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جو پیرامیڈیکس چھٹیوں پر ہیں سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی جائے تعیناتی پر حاضرہوجائیں اور خاص کر جمعہ کے روز تمام پیرامیڈیکس سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں موجود اور کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں