پنجگور، باپ کا بیٹوں سے ملکر بیٹی کا قتل، ایک شخص گرفتار
پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور کے نواحی علاقے راہی نگور میں باپ نے دو بیٹوں کے ہاتھوں مبینہ قتل کرکے لاش ویرانے میں دفن کردیا یہ واقع گزشتہ شام 17 مارچ مغرب کے بعد پیش آیا اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل کے مبینہ الزام میں ایک ملزم گرفتار کرکے مذید ملزمان کی تلاش جاری مقدمہ درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقہ راہی نگور میں قتل ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں عبدالغفور ولد رسول بخش نامی شخص کو گرفتار کرلیاگیا اسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ نے تحصیلدار پروم فضل محمد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیویز کو جوں ہی واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ڈپٹی کمشنرپنجگور عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔


