دکی،مختلف حادثات میں ایک بچہ جاں بحق، 7افراد زخمی
دکی:رباط کے علاقے تیز رفتار مزدا نے لوراائی جانے والی ویگن کو ٹکر ماری جسکی وجہ سے 7 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سواری ویگن روڈ کے کنارے کھڑی تھی اور ڈرائیور سواریوں کا سامان باندھ رہا تھا۔مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ویگن میں جا لگی۔ زخمیوں میں محمد نذیر، خلاق، محمد اکرم، عبدالجلیل، لاہور، وقاص خاناور ابرار شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دکی:غریب آباد کے علاقے میں ٹریکٹر کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جود احمد ولد جلیل احمد قوم کاکڑ حبیب قلعہ روڈ پر غریب اباد کے علاقے میں ٹریکٹر کی زد میں اکر جان بحق ہوگیا ہے۔بچے کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


