وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 3 ماہ کے لیے بجلی سستی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے تحت 3 ماہ کے لیے بجلی سستی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریلیف مارچ سے جون تک فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 3 ماہ کے لیے بجلی سستی دستیاب ہو گی، عمل درآمد پہلے سے حکومت کرچکی ہے جب کہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ ریلیف مارچ سے جون تک فراہم کیا جائے گا، حکومت صارفین کو 106 روپے کی سبسڈی دے گی۔اضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کیا تھا، انہوں نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر براہ راست قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160روپے لیٹر ہے۔حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے۔اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے۔ اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں