چودھری سرور کے حکم پر میرے بھائی پر آٹھ مقدمات درج ہوئے، احمد دیہڑ
ملتان (انتخاب نیوز) پی آئی کے رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ میرے گھر پر حملے کی دھمکیاں دینے اور احتجاج کرنے والے بتائیں،میرا کونسا مطالبہ ناجائز اور آپ کا جائز ہے،احتجاج میں شریک میرے بھائی ملک عاصم حسین ڈیہڑ نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے اس پر اور اس کے دوست راؤ یاسر پر جو خالد جاوید کا انویسٹر بھی ہے، تھانہ بی زیڈ میں آٹھ مقدمات درج ہیں،غریبوں اور بیرون ملک مقیم لوگوں کی زمینوں پرقبضوں بارے گور نر نے ایکشن لیا،گورنر چودھری سرور کے حکم پر راؤ یاسر اور میرے بھائی ملک عاصم ڈیہڑ پر آٹھ مقدمات درج ہوئے،اگر میں انصاف پسند نہ ہوتا،رسہ گیر سیاستدان ہوتا تو اپنے بھائی کی سپورٹ کرتا مگر میں نے حق کا ساتھ دیا۔ میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوا،قبضہ مافیا کے سر پرست اپنے بھائی عاصم ڈیہڑ کے ساتھ نہیں۔ اپنے بیان میں ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاکہ خا لد جاوید وڑا ئچ جہانیاں سے کونسلر کا الیکشن ہار کر ملتان آیا،بڑے خواب دیکھنا شروع ہوگیا ہے۔اس کے سارے خواب ڈراؤنے ہوگئے، انہی لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہوئی، عمران خان ناکام ہوا۔ خالد جاوید وڑائچ پر تین مقدمات درج ہیں،سکول ٹیچر کا قاتل اور ایک سکول میں گھس کر اساتذہ اور طلبہ پر تشدد کرنے والا مجھ پر الزام تراشیاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں کھڑا رہ کر سچ بولتا رہا،سچ بولنے کی بھاری قیمت چکا رہا ہوں۔انہوں نے کہا یہ کیسے سنجیدہ لوگ ہیں،جو لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرتا رہا، مقدمات آج بھی چل رہے، پلاٹوں پر قبضے کر کے حقیقی وارثوں کیخلاف جانوروں کی نسیں کاٹ کر مقدمات کرانے تھانے والے کے ڈیرے پر میرے خلاف احتجاج رکھا۔ ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ملک عاصم ڈیہڑ اب تک آٹھ پارٹیاں بدل چکا،خالد جاوید بتائے کس لالچ میں پیپلز پارٹی چھوڑی،میں نے کبھی مفاد کی خاطر کوئی پارٹی نہیں چھوڑی مجھ جب زمین تنگ کردی جاتی ہے، میرے ووٹرو ں اور سپورٹرروں کا تنگ کیا جاتا ہیتو میرے پاس اور کونسا رستہ باقی رہ جاتا ہے۔ میں جس پارٹی میں بھی رہا،غریب کی بات کی، پی ٹی آئی میں رہ کر بھی وزیر اعظم اور پارٹی کے چیئر مین عمران خان کے سامنے غریب کے مصائب رکھے،آپ لوگوں نے جب بھی پارٹی تبدیل کی ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کی۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا میرے غریبوں کے مسائل حل ہونے تک کسی سے بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا جتنے مرضی ڈ رامے کرلیں، حلقہ کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، تم بیس لوگ بھی اکھٹے نہ کرسکے، اللہ کے فضل سے میرے گھر ہزاروں لوگ جمع تھے،کہ حق سچ بولنے کی وجہ سے آئے تھے۔پی ٹی آئی میں لوگوں کے انصاف دلانے کے لیے شمولیت اختیار کی تھی، جہاں بغیر انگوٹھے کے لوگوں کی زمینیں اتارلی جائیں اور غریب عدالتوں میں رل جائے وہاں ہم جیسے حق پرست ہی بولا کرتے ہیں۔سکولوں پر قبضے کرنے والے نہیں، خاتون ٹیچر کے قاتل نہیں۔قبضہ گروپوں کے سر پرست نہیں۔


