ہمت ہے تو اپوزیشن او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے، شیخ رشید

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین ہمارے مہمان ہیں اور پاک فوج نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم بڑے پیار سے اپوزیشن سے نمٹیں گے، کسی کی یہ اوقات نہیں کہ او آئی سی کانفرنس روک سکیں۔ یہ الیکشن ہار رہے ہیں اور عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں، انکی سب سے بڑی حماقت تھی کہ اپنے بندوں کی ویڈیو بنوا کر سامنے لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں