عوام سازشیوں اور جعل سازوں سے نہ گھبرائیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں شمس تبریز کا قول نقل کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عوام سازشیوں اور جعل سازوں سے نہ گھبراﺅ اور اگر چند لوگ آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو ان کا حساب اللہ لے گا۔ اللہ نے حکم دیا ہے کہ برائی کیخلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاو¿، عوام بتائیں گے کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ صرف 0.5ارب ڈالر رہ گیا ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے لکھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں جنوری کے مقابلے میں 2ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں یہ سب سے کم ماہانہ خسارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں