بیرک گولڈ کارپوریشن کے بانی پیٹر منک کا یہودی النسل ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ریکوڈک پروجیکٹ پر کام کرنے والی امریکی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے بانی پیٹر منک کا یہودی النسل ہونے کا انکشاف۔ کمپنی کے مالک پیٹر منک خوشحال ہنگری یہودی خاندان میں پیدا ہوئے، اس کے دادا گیبریل منک ربیوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ 1952ءمیں یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے گریجویشن کیا پھر الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ 1980ءمیں منک نے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بیرک پیٹرولیم بنایا۔ ایک چھوٹی سی کمپنی کیم فلو مائنز کے حصول کے بعد بیرک نے تیل کا شعبہ چھوڑ دیا اور راتوں رات کان کنی کی کمپنی بن گئی۔ 2016 تک بیرک کے پاس دو بلین ٹن (1.33 گرام سونا فی ٹن ایسک) کے ثابت اور ممکنہ ذخائر تھے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کنی کی کمپنی ہے اور کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے کینیڈا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ منک روزمرہ کے انتظام سے ریٹائر ہو گئے لیکن وہ بانی اور صدر ایمریٹس رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں