نیشنل پارٹی ریکوڈک معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے،سردار اسلم بزنجو

نال(انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر سرداراسلم بزنجو نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ریکوڈک معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے،عوام اور عوامی نمائندوں کواعتماد میں لئے بغیر معاہدہ طے کیاگیاہے جس پر نیشنل پارٹی کو خدشات ہیں،معدنیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے باسیوں کا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرداراسلم بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے عوام کو اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر یہ معاہدہ طیکیا گیا ہے اور اس معاہدے پر نیشنل پارٹی کے کھچہ خدشات ہیں اس معاہدے کے متعلق پارٹی اس کی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں ہمارے پارٹی کا موقف صاف ہے کہ ریکوڈک سے جو ذخائر اور معدنیات نکل رہے ہیں اس پر پہلا حق یہاں کے باسیوں کا ہے۔سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اس کا جانا ٹھہر چکا ہے حکومت کے خلاف عدم اعتماد باری اکثریت سے کامیاب ہوگی اس دور حکومت میں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے نان شبینہ کے محتاج ہو چکی ہے مزید یہ حکومت رہی تو عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آیندہ آنے والے الیکشن میں اتحاد کیلئے تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں انشاللہ چند ہفتوں میں ہماری پوزیشن واضح ہوگی علاقائی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اہم شخصیات کا نیشنل پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے اس حوالے سے عوام کی نظریں نیشنل پارٹی پر جمے ہوئے ہیں کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کو متحد اور منظم کرسکتی ہے اور عوام کی حقوق کی دفاع بہترین انداز کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں