سی پیک گیم چینجر منصوبہ تمام ممالک کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے،نور محمد دمڑ

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے لئے اسلامی مما لک کے وزرائے خارجہ و دیگر کوپاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مو جود ہ حا لا ت میں مسلم ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ بین الاقوامی تجارت پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن ہو سکے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول،مثبت تبدیلی لانے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مسلم ممالک کے مابین تجارت بڑھانا اورمسلم ا ور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے یہ گیم چینجر منصوبہ تمام ممالک کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے تا کہ مسلم امہ معاشی ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتا ہے مسلم ممالک کے تاجروں کو ہر طرح کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ وقت کا تقاضا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں