وزیرستان، اے این پی کے بلدیاتی امیدوار مصور داوڑ کو قتل کردیا گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر وزیرستان سے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار مصور داوڑ کو میر علی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا۔ وہ یوتھ آف وزیرستان کے ممبر تھے، علاقے میں سیکورٹی سخت۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے منگل کو شمالی وزیرستان میں ایک امن کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جسے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا۔ میر علی کے قریب ہلاک ہونے والے مصور داوڑ یوتھ آف وزیرستان تنظیم کے ترجمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار تھے۔
Load/Hide Comments


