بابر اعوان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں ،شازیہ مری

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے بابر اعوان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں اوربابر اعوان حقائق کو مسخ کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں،اسپیکر نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی اور اب بہانے دھونڈ رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کے متعدد اجلاس بلائے ہیں,جس اجلاس کا حوالہ دیا گیا وہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلایا تھا مگر شیرین مزاری نے مداخلت کرکے اجلاس منسوخ کرا دیا اور کمیٹی کا اجلاس منسوخ کرنے کا اختیار صرف کمیٹی چئیرمین کا ہوتا ہے کسی اور کا نہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل/3 54 کے تحت 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس بلانا صرف اسپیکر قومی اسمبلی کی زمیداری ہے، آئینی تقاضا پورا کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے بابر اعوان کی نہیں ہے۔رولز کے مطابق اگر چیئرمین اجلاس نہیں بلاتے تو اسپیکر کو اختیار ہے کہ وہ اجلاس بلائے حکومت آئین پر عمل کرنےکی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور اس کا دفاع بھی کریگی۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اسطرح آئین توڑ کر بھاگنے نہیں دینگے آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں