ریکوڈک معاہدے پر صوبائی وزراءنے بھرپور ساتھ دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے ساتھیوں،سیاسی دوستوں اور عوام کا اعتماد انکی سب سے بڑی طاقت ہے اسی اعتماد نے انہیں صوبے کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے کی جرآت اورحوصلہ دیا ہے وہ اس اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں لگنے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزراءمیر نصیب اللہ مری میر محمد خان لہڑی عبدالرشید بلوچ اور مبین خان خلجی سے یہاں ہونے والی ملاقات میں کیا اس موقع پر صوبائی وزراءنے ریکو ڈک معاہدے سمیت صوبے کی ترقی و خوشحالی اور امن کے قیام کےلئے وزیراعلیٰ کے فیصلوں اور اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے کا بینہ کے ساتھیوں کی جانب سے ان پر اعتماد کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں اور ہمارا مشترکہ مقصد صوبے اور عوام کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی اور حکومت میں بھیجا ہے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم صوبائی امور بھی زیر غور آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں