پشاور،مسجد کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث ملزم ہلاک
پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کوچہ رسالدار مسجد دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ڈی ڈی) کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مارے گئےدہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگرد دانیال کوچہ رسالدار دھماکا، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ، جلوزئی موبائل وین حملہ، ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


