او آئی سی مشترکہ اعلامیے پر بھارت کا اعتراض من گھڑت ہے، عاصم افتخار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 48 اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر بھارت کے اعتراض کو من گھڑت اور غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان 22 سے 23 مارچ تک اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں منظور ہونے والی قراردوں پر بھارتی وزارت امور خارجہ کے من گھڑت اور غیرذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
Load/Hide Comments


