ناظم جوکھیوقتل،ملوث پی پی ایم این اےووٹ ڈالنےوطن آرہاہے،شیخ رشید

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ مفرور قاتلوں کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے لایا جا رہا ہے۔ ہم تمام راستے صاف رکھیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم این اے جام عبدالکریم ووٹ ڈالنے وطن واپس آ رہا ہے، جسے ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ جام عبدالکریم کو گرفتارکرکے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں