ریکوڈک سمیت بلوچستان سے متعلق ہونے والے کسی فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کریں گے،سردار اسلم بزنجو
خضدار(بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو، اعزازی مہمان مرکزی رہنما سابق مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد ودیگر نے فیروز آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ نیشنل پارٹی خضدار فیروز آباد میں ایک گڑھ بن چکا ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفیٰ دینے والوں کے نام حاجی محمدی عیسیٰ،محمد ایوب، حاجی عبد القادر زہری، حافظ عبداللہ،حافظ خالد، عبدالمنان، سیف اللہ، محمد آصف، جواد احمد، حبیب اللہ، عادل، کبیر احمد، عبدالجمید، شبیر احمد،سراج احمد،سمع اللہ، عبدالرحمن، زکریا، اعجاز احمد، الہیٰ بخش، مولا بخش، ریاض احمد،عمران، حاجی امیر بخش، حاجی علی، ادریس، عمار، غلام قادر گزگی، عبدالودود گزگی، سعد احمد، استاد عبداللہ، استاد عبدالغنی، استاد عبدالحمید، استاد سلمان، استاد فاروق، استاد عمران، استاد نزیر احمد، استاد حنان، حافظ منصور، عامر احمد، جاوید احمد، استاد محمد، استاد عبدالغفور مجیب الرحمٰن شامل ہے فیروز آباد میں شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسابق صوبائی وزیرسردار محمد اسلم بزنجو،سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد،ضلعی فنانس سیکرٹری ٹکری دھنی بخش غلامانی،تحصیل جنرل سیکرٹری خلیل الرحمٰن زہری، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد علی رودینی، تحصیل تحصیل رہنما محمد مردوائی، سابق کونسلر عبیداللہ گنگو، عبدالسلام مردوئی نے خطاب کیا مقررین نے کہا ایک مرتبہ پھر خضدار کے باشعور عوام نیشنل پارٹی کو جوق درجوق جوائن کررہے ہیں مقررین نے کہا ریکوڈک ہمارا قومی سرمایہ ہے اور ہماری ائندہ نسلوں کی بقا انہی معدنی وسائل میں ہے، بند کمروں میں ریکوڈک سمیت بلوچستان سے متعلق ہونے والے کسی فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کریں گے، 18ویں ترمیم میں واضح طور پر آئین کی تشریح کی گئی ہے کہ صوبوں کے جتنے بھی وسائل ہیں ان پر وہاں کے عوام کو اختیار ہے کہ وہ اپنے مفادات کو دیکھ کر فیصلہ کریں آج ملک میں مہنگائی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہے۔ملک بحرانوں کی دلدل میں ہے۔ عوام کو خود کی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلیے ووٹ کی طاقت کو بھرپور استعمال کرنا ہوگا اور جعلی و دھاندلی سے آنے والے کا راستہ بند کرنا ہوگاموجودہ حکومت اپنی نااہلی اور مہنگائی کے پہاڑ عوام پر گرانے سے کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہینیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے نیشنل پارٹی عوامی و قومی جماعت کے طور پر عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہیں عوام نیشنل پارٹی کو نجات دہندہ اور امن و امان کا ضامن سمجھتی ہیں۔نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے مقررین نے مزید کہا کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی کا ھے، کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائے۔


