کوئٹہ پولیس کا کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا، 100 سے زائد گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سول ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا،کیمپ اکھاڑ کرپھینک دیاگیا جبکہ موقع سے 100سے زائد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حراست میں لیکر کینٹ تھانہ منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز سول ہسپتال میں قائم ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے احتجاجی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا جس کے دوران پولیس اہلکاروں نے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ کر پھینک دیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق پولیس نے 100سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتارکرکے کینٹ تھانہ منتقل کردیاہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا دینے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔گزشتہ روز پولیس کی جانب سے تھانہ سول لائن میں ایس ایچ او ملک حمید کی مدعیت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 15سے زائد ڈاکٹروں کے خلاف مختلف دفعات 186ت پ،341ت پ،291 ت پ،290ت پ،149ت پ،147ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں