ہرنائی ،کوئلہ کان میں پھنسے تین کان کنوںکو 5 دن بعد زندہ بچا لیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہرنائی میں کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ،کان میں پھنسے تین کان کنوںکو زندہ بچا لیا گیا۔ ہرنائی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 6کان کن کان میں پھنس گئے تھے جن میں تین کو ابتدائی طورپر ریسکیو آپریشن میں زند بچا لیا گیا تھا جبکہ مزید تین کان کنوں کو ہفتہ کو 110گھنٹے طویل آپریشن کے بعد کا میا بی سے زند ہ بچا لیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق کان کنوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں