اے این ایف کوئٹہ کی کارروائی، 98 کلوگرام آئس برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی، 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن آئس برآمد کر لی گئی،ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ کے علا قے جبل نور کے قریب اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ نے مشترکہ کا روائی کر تے ہوئے گاڑی سے 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کر کے قبضے میں لے لی تاہم اس موقع پر کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی، ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں