چین، چھنگ ہائی میں 6.0 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شی ننگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں 6.0 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق صوبے کے شہر ڈیلنگھا میں ہفتہ کو 12 بجکر 21 منٹ قبل از سحر(بیجنگ کا وقت)پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شہر سے 126 کلومیٹر کی دوری پر شمال میں 38.50 ڈگری عرض البلد اور مشرق میں 97.33 ڈگری طول البلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Load/Hide Comments


