انتظامی افسران کا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی رہنماو ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت و ٹرانسپورٹر حاجی نور جان شاہوانی کو ڈپٹی کمشنر مستونگ و انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور غیر مناسب رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قبائلی رہنماں کے ساتھ ایسا رویہ رکھنا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے بی این پی اپنے سیاسی رہنماؤں ساتھیوں اور بلوچستان کے فرزندوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتی ہے بلوچستان حکومت کے ارباب و اختیار پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انتظامی افسران کے ناروا سلوک برداشت نہیں کی جائے گی اس حوالے سے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ بلوچستان کے کسی فرزند کے ساتھ ہتک آمیز روک اختیار نہ کیا جائے بی این پی اپنے ساتھیوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتی ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کی گئی تو پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی اور ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے پارٹی کی جانب سے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بالا کی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افسران کو لگام دیں تاکہ بلوچستان کے پر امن حالات خراب نہ ہوں دانستہ طور پر حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جو کسی بھی صورت درست اقدام نہیں فوری طور پر ذمہ داروں کا خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کا عزت نفس مجروح نہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں