شاہین آفریدی کے گھٹنے پر گیند لگ گئی
آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ٹریننگ شیشن کے دوران پاکستان بولنگ اٹیک کے اہم ترین رکن شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے پر گیند لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کے دوران گھٹنے پر گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کے بعد شاہین آفریدی کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی اور طبی امداد کے بعد شاہین آفریدی نے دوبارہ بیٹنگ کی۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہورہی ہے جس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments


