پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کر دی اور حکومت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے، عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم از کم ایک تہائی کمی کی جائے، حکومت معاشی پیکیج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف، کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام کو دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں