بی اے پی کی رکن زبیدہ جلال کا اپوزیشن اتحاد میں جانے سے انکار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بے اے پی کی اپوزیشن میں شمولیت کے بعد حکومتی دعوی سامنے آیا ہے جس کے مطابق بی اے پی کے ایک رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زبیدہ جلال پہلے ہی اپوزیشن اتحاد میں جانے سے انکار کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں