خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل جمعرات کو ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، 65 تحصیل نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات پرامن ماحول میں ہوں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 80 لاکھ رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، ایک ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں اور 49 ہزار پولس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ضرورت پڑی تو فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، خواتین امیدواروں کو زیادہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں