چاغی، لیویز کے ہاتھوں گرفتار شخص کی ہمشیرہ کا تھانے پر حملہ
چاغی (انتخاب نیوز) لیویز کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی گرفتاری کے بعد ملزم کی ہمشیرہ پھٹ پڑیں۔ خاتون کا دالبندین لیویز تھانے پر حملہ، گیٹ پر پتھر برسائے۔ میرے بے گناہ بھائی پر غلط الزام لگایا گیا، خاتون کی صحافیوں سے ان کیمرہ گفتگو، اصل ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، لیویز منہ دیکھتی رہی، خاتون کا الزام۔ ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے گرفتاری کے وقت مجھ پر پستول تانی۔ ملزم سے پستول، مسروقہ گاڑی اور پولیس کی وردی بھی برآمد کی، اسسٹنٹ کمشنر عرفان خلجی کی پریس کانفرنس۔
Load/Hide Comments


