وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور نوجوان کو ملازمت دےدی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا،دورہ چشتیاں کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نواحی گاؤں بلال کوٹ کے ہاتھوں سے معذورنوجوان بلال احمدنے ملاقات کی اور ملازمت کا مطالبہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معذور نوجوان بلال احمد کی توجہ سے بات سنی اورملازمت دینے کاوعدہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو معذوربلال احمدکوفوری طورپر ملازمت دینے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلال احمد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چشتیاں میں سرکاری ملازمت مل گئی، ڈپٹی کمشنر بہاولنگرنے معذور نوجوان بلال احمد کو ملازمت کا تقرر نامہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں