قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن کی عدم شرکت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا انتہائی اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں متوقع طور پر ایک عالمی طاقت کی جانب سے پاکستانی سفیر کے ذریعے بجھوایا جانے والا مراسلہ زیربحث آئے گا.میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام شریک ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہیں۔اجلاس میں دھمکی آمیز خط پر شرکا کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اس اجلاس میں خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی، جس کے لیے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں ہوانے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک خط لہرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔گزشتہ روز ر وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا، عوام ہمارے ساتھ ہیں، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں