وندر کے مقام پر لانگو قومی اتحاد کی کال پر کوئٹہ کراچی شاہراہ بند، ٹریفک معطل
وندر (انتخاب نیوز) لانگو قومی اتحاد کے مرکزی قائدین کی کال پر لانگو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے وندر پل پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کی امدورفت کیلئے بند کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے میں لانگو برادری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ رونما ہونے والے مختلف واقعات کے خلاف لانگو قومی اتحاد کے مرکزی قیادت کی کال پر وندر میں رہائش پذیر لانگو برادری سے تعلق رکھنے والے قبائلی افراد نے بڑی تعداد میں احتجاج کرتے ہوئے وندر ندی کے پل پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا جس کی وجہ سے مین ایکو شاہراہ کے دونوں اطراف میں مسافر کوچز سمیت بڑی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں بڑی تعداد میں شاہراہ کی بندش کے باعث جمع ہو گئیں احتجاج میں شامل لانگو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ وڈھ میں ہمارے قبیلے کے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے ہمارے لوگوں کو روزگار کرنے ان کی زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرکے ان سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے یہ سب ایک بااثر سردار کی جانب سے کیا جا رہا ہے ان کی ظلم و زیادتیوں سے تنگ آکر ہماری قبائلی قیادت کی جانب سے احتجاج اور مین شاہراہوں کی بندش کی کال دی گئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر غلام مصطفی شاہ نے احتجاج میں شامل لانگو برادری کے لوگوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ سے رکاوٹیں دور کرکے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا۔


