جیکب آباد، بجلی کی بندش پر مسلح افراد کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ، انچارج زخمی
جیکب آباد (انتخاب نیوز) بجلی کیوں بند کی، گڑھی خیرو کی گرڈ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سیپکو انچارج کو زخمی کر دیا فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں بجلی بند کرنے پر مسلح افرادنے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے سیپکو انچارج نوریزعلی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کرکے فرار ہو گئے، اس سلسلے میں سیپکو ملازم نوریز علی نے رابطے پر بتایا کہ گرڈ اسٹیشن پر بیٹھا تھا کہ تین مسلح افرادنے حملہ کرکے زخمی کیا ایک ملزم صالح جمالی کو گرفتار کرایا ہے۔
Load/Hide Comments


