تربت، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق، 2خواتین زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق اور2خواتین زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سامی میں گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نبیل،سرور، عنایت،نعمان،مہرجان اور سائرہ سمیت7افرادجاں بحق جبکہ 2خواتین ظہیرہ اور مدیہ زخمی ہوگئیں نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا مقامی انتظامیہ مزیدکارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


