جھل مگسی،ایک شخص نے خودکشی کرلی

گنداواہ:بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پانچ بچوں کے باپ نے تنگ دستی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روزیوم مزدور کے موقع پر پانچ بچوں کے بے روز گار والد امان اللہ خان رڈ نے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر لی مرحوم نے راشن کے لئے بھی تگ دو کی تھی،ذرائع کے مطابق امان اللہ کے احساس کفالت پروگرام میں مرحوم کے 12000 روپے نکل آئے تھے کل پیسے وصول کرنے گیا تھا مگر باری کا انتظار کرکے خالی ہاتھ گھر لوٹ آیا اور آج دلبرداشتہ ہوکر امان اللہ رڈ نے خود کشی کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں