عمران خان نے اقتدار کے نشے میں آئین کو روندا، نواز شریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں