تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ خلاف آئین ہے، اعتزاز احسن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے قومی اسمبلی کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی ہے وہ خلاف آئین لگتی ہے، ویسے تو فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے، اپوزیشن وہاں چلی گئی ہے، بادی النظر میں خلاف ورزی آئین ہے، کیونکہ اسپیکر کے سامنے جو کارروائیاں ہوتی ہیں ضابطے کے مطابق ان میں جب تک یہ موشن ہو، یعنی ایک تحریک ہو جو کہ اسپیکر کے سامنے آپ نے چیمبر میں پیش کی ہے تو تحریک کو اگر وہ کسی قانون کے خلا ف سمجھتے ہیں تو وہ اسے مسترد کرسکتے ہیں، لیکن ایک دفعہ وہ فلور آف دی ہاؤس پر آجائے تو وہ تحریک یا موشن نہیں رہتا بلکہ ریزولیوشن(قرارداد)ہوجاتی ہے، یا بل ہوجاتا ہے، اگر قانون سازی مقصود ہو تو بل ہوتا ہے، اگر ویسے قرار داد پاس کرنی ہو تو قرار داد ہو تی ہے، یعنی موشن یا تحریک ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے فلور کی پراپرٹی بن جاتی ہے۔


