پی ٹی آئی کے وکلاء نے بھی حکومتی اقدامات غیر قانونی قرار دے دیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) غیرملکی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل شاہ خاور نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیاجاسکتا اورووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا۔ حامد خان کا کہنا تھاکہ آج ڈپٹی اسپیکراوروزیراعظم کیاقدامات غیرآئینی ہیں، قانون کی شقوں کے تحت ایکشن لیے جاسکتے ہیں، آئین سے انحراف کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ماہر قانون اور پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی آج حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم، دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں