کابل کی سب سے بڑی ایکسچینج مارکیٹ میں دھماکہ،15افرادزخمی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے مرکز میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے؟ تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم عینی شاہدین نے اس واقعے کی تصدیق کی۔ طالبان حکام کی طرف سے بھی اس بارے میں تا حال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا ایک منی چینجر وائس احمد نے بتایا کہ افغان دارالحکومت کابل میں یہ دھماکہ سب سے بڑے ایکسچینج مارکیٹ میں ہوا۔ تاہم دھماکے کے وقت یہ مارکیٹ بند تھی۔ افغان دارالحکومت میں گزشتہ کئی مہینوں میں پہلی بار دھماکہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


