آل سیاسی پارٹیز سبی نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مسترد کردیا
سبی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل سیاسی پارٹیزسبی اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو مسترد کردیا ہے،الیکشن کمیشن خود تیار نہیں اور چلیں ہیں انتخابات کرانے ،بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کے انعقادکو موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر منعقد کرائیں جائیں ،سبی ایشاءکا گرم ترین شہر ہے بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے سرد اور گرم موسم کے تناسب سے بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کئے جائیں،بلدیاتی انتخابات نئے ووٹر لیسٹوں کے ذریعے کرائیں جائیں ،پرانی ووٹرز لیسٹ پر بلدیاتی انتخابات کسی صورت بھی قبول نہیں ہے حالیہ حلقہ بندیوں کے باعث ووٹر مختلف حصوں میں بٹ گئی ہےں، ان خیالات کا اظہار آل سیاسی پارٹیز کے رہنماووں اور سابق بلدیاتی نمائندوں سابق تحصیل ناظم و مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر اصغر مری ،جمعیت کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس ،نیشنل پارٹی کے صدر میر اسلم گشکوری ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ملک احمد خان لونی،بی این پی کے صدر یعقوب بلوچ ،پی پی پی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی اور دیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار شادی خان لودھانی،وڈیرہ فدارند، فقیر محمد مرغزانی ،میر ریحان بگٹی ،ملک یار محمد بنگلزئی ،مولانا عبدالیحییٰ،ملک خدا بخش دہپال،ندیم زیدی اور دیگر موجود تھے ،مقررین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 29مئی 2022کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کو یکسر مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان کے گرم علاقوں کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا ہے گرم علاقوں میں بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کرائے جاتے رہے شدید گرمی کے باعث گرم علاقوں کے رہائشی ہمیشہ سرد علاقوں کی جانب نقل مکانی کرکے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انتخابات اور مردم شماری میں ریشو کم ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کرائیں جائیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے طرز پر بلوچستان کے لئے دو شیڈول جاری کئے جائیں جس میں گرم اضلاع خصوصا سبی جیسے ضلع کے لئے اکتوبر یا نومبرمیں بلدیاتی شیڈول کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیقی عمل ہوا ہے اس کے بعد دوبارہ ویری فیکشن کا عمل جاری ہے نئی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جس میں تمام نقشے تبدیل ہوگئے ہیں اس کے بعد ووٹرز کا حق ہے کہ انھیں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے ڈسپلے سنٹرز بننے چاہیے تھے لیکن عوام کو اس حق سے محروم کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ووٹر لیسٹوں پر الیکشن کسی صورت بھی قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود تیار نہیں ہیں اور انتخابات کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن خود انتخابات کی تیاریاں کرکے نئے ووٹرز لیسٹوں کو مکمل کرکے نئے ووٹرز لیسٹوں پر انتخابات کرانے کا اعلان کریں انہوں نے مذید کہا ہے کہ سبی میں مئی اور جون کو قیامت خیز گرمی ہوتی ہے اور درجہ حرارت 54ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتی ہے اور سبی کے عوام سمیت گرم علاقوں کے عوام زیادہ تر سرد علاقوں کی جانب ہجرت کر کے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گرمی کے باعث گھروں سے نہیں نکلتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی حق تلفی ہوگی بلکہ ووٹرز ریشو بھی کم ہوگا جبکہ حکومت نے اس قیامت خیز گرمی میں دوبارہ مردم شماری کرنے جارہے اور سبی ضلع کو دوبارہ گرم موسم میں رکھا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ سبی میں بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کو موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر کرائیں جائیں بصورت دیگر ہم اںساف کے حصول کے لئے عدالت عالیہ اور صوبائی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ۔


