عمران خان نے سول مارشل لاایڈمنسٹریٹر کا کردار ادا کیا، میر چنگیز جمالی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاک اورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرکے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے اورعمران نیازی نے ملک کی سلامتی کو دا ﺅپرلگادیا ہے ،عمران خان نے آج جو سول مارشل لاایڈمنسٹریٹر کا کردار ادا کیا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عمران خان کی ٹائیگر فورس کے کارکن کی حیثیت سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی بجائے اسے مسترد کرکے غیرقانونی اور غیرآئینی اقدام اٹھایا ہے اور وہ آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران عمران نیازی ایوان کی اکثریت سے محروم ہو چکے تھے اسمبلی میں عددی اکثریت سے محروم ہونے کے بعد وزیراعظم کی طرف سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس قطعی طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے غیر آئینی طریقے سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرایا اس پر عمران نیازی ،ڈپٹی اسیکر قاسم سوری اور ا±ن کی ٹیم پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا نے پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات درج کئے جانے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے کسی خوہشات کے مطابق نہیںنہ ہی پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تکریم اور سپریمیسی کو برقرار رکھے گی۔


