نصیر آباد، نامعلوم افراد نے سینکڑوں من گندم کو آگ لگا دی

نصیر آباد:ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے رکھے گئے سینکڑوں من گندم کو آگ لگاکرفرار ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے حدود مانجھوٹی کے علاقے گوٹھ حاجی عبدلرازاق عمرانی میں وڈیرہ محمد امین عمرانی کی 20ایکٹر گندم کی اکٹھے کیئے گئے سینکڑوں من گندم کی فصل کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگادی اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچنے کے سبب سینکڑوں من گندم جل کر راکھ بن گئی پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں