قلا ت، قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل،ایک ملزم گرفتار

قلات: قلا ت پولیس نے نامعلوم اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر حل کردیا،ایک ملزم گرفتار، قاتلان سسرال والے نکلے۔قلات پولیس کو گزشتہ روزاطلاع موصول ہوئی کہ غوث آباد ایریا نزد آغا جان ہوٹل مین قومی شاہراہ پرپل کے نیچے ایک نامعلوم لڑکی کی نعش پڑی ہے جس پر ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ و ایس ایچ او قلات نزیاحمد عمرانی قلات پولیس موقع پر پہنچ کربعد از ضروری کاروائی نعش کو سول ہسپتال قلات پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کسی رسی یا دوپٹہ سے گلہ گھونٹ کر لڑکی کو قتل کیا گیا تھا،ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات و قلات پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جوکہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرے،تشکیل کردہ خصوصی پولیس ٹیم نے نامعلوم عورت کا پتہ لگایا اور لڑکی کی شناخت مسماۃ (ش) کے نام سے ہوئی جوکہ محمد تاوہ ضلع قلات کی رہنے والی تھی اور جس کی شادی 2 / ڈھائی سال پہلے علی گل نامی شخص سے ہوئی تھی علی گل اور سسرال والوں نے سیاہ کاری کے شبہ میں لڑکی کوقتل کرکے نعش قومی شاہراہ پرپل کے نیچے چھپائی تھی اس سے کچھ روز قبل مکران سائیڈ بھی علی گل نے اپنے سگے بھائی علی نواز کو بھی اسی شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔قلات پولیس نے گز شتہ رات کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزمان میں سے ایک ملزم علی اصغر ولد علی حسن کو گرفتار کیا گیاجبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے اور گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے بعد از ضروری کاروائی نعش لڑکی کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں