لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31 مارچ 2022ءتک 6275 کیسز نمٹا دیئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31مارچ 2022 تک6275کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے مارچ 2022 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری 2022تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8463کیسز موصول ہوئے جبکہ مارچ 2022کے دوران 76 نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی مجموعی تعداد8539 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے مارچ2022? کے دوران 61کیسز نمٹائے۔اس وقت لاپتہ افرادکیلئے قائم قومی کمیشن نے 31مارچ 2022 تک 6275 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2264ہے جن کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کی کاوشیں جاری ہیں۔لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نےمارچ2022 کے دوران 614 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 204،کراچی میں 182جبکہ کوئٹہ میں 228سماعتیں شامل ہیںلاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے31 مارچ2022 تک6275 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے کے علاوہ لاپتہ افراد کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے قومی کمیشن کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔


