امریکی ریاست کیلیفورنیامیں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک،9زخمی

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکریمنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والی اس فائرنگ کے دوران لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں کے متعدد بلاکوں کو آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ پولیس چیف کا کہنا تھاکہ کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں